صیہونی فوج نے مغربی کنارے اور بیت المقدس کے دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دران 8فلسطینوں کو اغواء کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج نے بیت المقدس کے شہر الخلیل میں گھرگھر تلاشی کے دوران دو فلسطینیوں يزن يُسري ابو سنينة اور رمضان محمد جبر کواغواء کرلیا جبکہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دیگر چھ فلسطینی شہریوں کواغواء کرلیا۔
مغویوں میں اسرائیلی جیل سے تین ماہ پہلے رہا ہونے والےعزالدین الحردان سمیت ایک نوجوان محمود الدبعی بھی شامل ہیں۔ قابض صہیونی فوج نے الخلیل کے مغرب میں ادنا قصبے پر دھاوا بولا اور اسیر زیاد عواد کے گھر کی تلاشی لی۔ عواد ان قیدیوں میں سے ایک ہے جسکا 2011 میں حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان ہونے والی ڈیل کے بعد اسرائیلی فوجی کے ساتھ تبادلہ کر کے رہا کیا گیا تھا۔
2014 میں اسے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکےاسرائیلی آبادکاروں کو قتل کرنے کے بعد واقعے کے بعد گرفتار کر لے دوبارہ جیل میں ڈال دیا گیا تھا ۔