(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زند ان میں زندگی کے قیمتی 17 سال گزارنے والافلسطینی قیدی اسیری کے نئے سال میں داخل ہوگیا۔
دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے رہائشی معمر فلسطینی اسعد صباح کو صیہونی فوج نے 2003 میں مزاحمتی کارروائیوں میں معاونت کرنے کے الزام میں گرفتارکیا تھا جس کے بعد صیہونی فوجی عدالت نے انھیں 23 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
معمر فلسطینی اسعد صباح صیہونی زندان میں اپنی زندگی کے سترا سال گزار چکے ہیں اور اس دوران اسرائیلی عقوبت خانوں میں بدترین تشدد کے باعث مختلف اقسام کے امراض میں متبلا ہیں ، جبکہ اسعد صباح کو وکیل سمیت اہلخانہ سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ صیہونی عدالت میں اسعد صباح پر ان کے جرم کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیئے جاسکے تھے انھیں شک کی بنیاد پر 23 سال قید کی سزا سنائ گئی تھی ۔