(روز نامہ قدس آن لائن خبر رساں ادارہ )صیہونی ریاست کی دہشتگردی جاری، اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے فلسطین فٹبال کپ میں شرکت کیلئے جانے والی غزہ کی فٹبال ٹیم کو داخلے سے روک دیا
تفصیلات کے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے بیت المقدس کےشہر نابلس میں ہونے والے فلسطین فٹبال کپ میں شرکت کیلئے جانے والی غزہ کی فٹبال ٹیم کو اسرائیلی حکام نے "ایریز "بارڈر پر روک دیا ہے ۔
فلسطینی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت اکتیس افراد کو صیہونی حکام نے یہ کہہ کر روک دیا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص کو اسرائیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔
فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیلی اقدام کے خلاف انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن سے مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غیرانسانی سلوک قابل مذمت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 12سالوں سے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی جاری ہے، غزہ شہر میں نا کوئی داخل ہوسکتا ہے اورنا باہر جاسکتا ہے ، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بحالی نے بین القوامی برادری کو غزہ کی سنگین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے طویل محاصرے کے باعث خوراک اور ادویات کی قلت کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے جبکہ طبی سہولیات نا ہونے کی وجہ سے روازنہ کی بنیادی پر مریض اور اسرائیلی جارحیت سے زخمی ہونے والی فلسطینی شہید ہورہےہیں۔