فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات رکھنے والے ادارے کے مطابق صیہونی فوج نے جنین کے پناہ گزین کیمپ سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد القصیٰ جانے والے دو نوجوان 35 سالہ مراد اور 31سالہ عبداللہ کو اغواء کرلیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق صیہونی فوج نے دونوں کو چیک پوائنٹ پر تلاشی کےلئے روکا اور پھر اپنے ساتھ لے گئے ۔
دونوں فلسطینی نوجوانوں کےبارے میں ابھی تک کوئی اطلاعات نہیں ہیں کہ انھیں کہاں لے جایا گیا اور کیوں لے جایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے گھروں کی تلاشی کے دوران توڑپھوڑ اور لوٹ مار کا سلسلہ عام ہے اور اس دوران انتظامی بنیادوں پر بےگناہ فلسطینیوں کی قید اور اغواء معمول ہے۔