یہودی آبادکاروں نے صیہونی وزیرکے ہمراہ آج صبح پھراسرائیلی پولیس اورفوج کے سیکیورٹی حصار میں مسجد الاقصیٰ پردھاوا بولا اور مسلمانوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی وزیربرائے زراعت أوری أرئيل نے یہودی آباد کاروں کے ہجوم کے ساتھ آج صبح اسرائیلی پولیس اور فوج کے سیکیورٹی حصار میں مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بولا، مقدس مقامات کی بےحرمتی کی اور مسجد میں موجود مسلمانوں کو مشتعل کرنے کےلئے اسلام مخالف نعرے بازی کی ۔
صیہونی وزیربرائے زراعت أوری أرئيل یہودی آبادکاروں کے ساتھ مسجد الاقصیٰ کے دروازے باب الخلیل سے داخل ہوئے اور مسلمانوں کو مشتعل کرنے لےلئے اسلام مخالف نعرے لگائے جبکہ مسجد میں داخل ہوکر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اس دوران اسرائیلی پولیس اور فوج نے مسلمانوں کو مسجدسے بے دخل رکھا ۔
واضح رہے کہ مسجد الاقصیٰ پر یہودی آبادکاروں کی جانب سے حملے روازنہ کی بنیاد پر ہورہے ہیں جس میں ان کو پولیس اور فوج کے علاوہ صیہونی ریاستی شخصیات کی بھی سرپرستی میسر ہے ۔