(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی پولیس اور فوج کی نگرانی میں درجنوں یہودی آبادکاروں کا فلسطینی گاؤں پر دھاوا ، روایتی لوٹ مار اور شہریوں کو زدوکوب کرنے کے بعد زرعی زمین تباہ کردی اور پانی کے ذخائر ضائع کردیئے ۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے شمالی مشرقی علاقے کے ایک گاؤں پر دھاوا بولا اور اپنی روایتی طریقہ کے تحت فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی ، اسرائیلی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی زرعی زمین پر آگ لگائی تباہ کیا اور پانی کے ذخیروں کو ضائع کردیا دوسری جانب اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مارکی رہائشیوں کو زدوکوب کیا اور مزاحمت کرنے پر مدحت عباس الخیری کو گرفتارکرلیا۔
واضح رہے کہ عید الضحیٰ سے چند روز قبل سے اسرائیلی فوج اور پولیس مقبوضہ فلسطینی کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ ماراور لوٹ مار کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں آبادکاروں کی 503 چوکیاں قائم ہیں۔ یہاں تقریبا آٹھ لاکھ صہیونی آبادکار آباد ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں اور انکی املاک پر حملے کرتے ہیں۔
