(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرائیلی فوج نے فلسطینی قیدی کے ہاتھوں قتل ہونے والے صیہونی فوج کے سپاہی کے گھرانے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ قاتل فلسطینی کے گھرانے کو دوبارہ گھر تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔
اسرائیلی فوج کی ترجمان کی جانب سے جاری بیا ن میں بتایا گیا ہے کہ خبر ملی ہے کہ اسرائیلی فوجی کے قتل میں ملوث فلسطینی قیدی "اسلام ابو حمید” کے گھرانے نے اپنےگھر کی دوبارہ تعمیر شروع کی ہے۔
انھوں نے اسرائیلی مقتول فوجی کے گھرانے کویقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست "اسلام ابوحمید” کے گھرانے کو دوبارہ گھر کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی، انھوں نےکہا کہ روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے جیسے ہی گھر کی دوبارہ تعمیر کی گئی اسرائیلی فوج اس کو مسمارکردے گی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ صیہونی زندان میں انتظامی قید کے تحت گرفتار فلسطینی قیدی اسلام ابو حمید نے دوران حراست ایک اسرائیلی قیدی کو حملہ کرکے قتل کردیا تھا جس کے جرم میں صیہونی ریاست نے اس فلسطینی قیدی کا گھر مہندم کردیا تھا ۔