(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی طالبہ کی انتظامی قید کی سزا گزشتہ روز مکمل ہوگئی تھی جس کے بعد آج اسے رہا کیا جانا تھا تاہم قابض صہیونی حکام نے رہائی کے روز اس کی قید کی سزا میں بلا جواز توسیع کردی۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کی رہائشی 25 سالہ شروق البدن کو 15 جولائی 2019ء میں بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے گرفتار کرنے کے بعد قید کی سزا سنائی تھی ۔
شروق البدن کو دئی گئی انتظامی قید کی سزا گزشتہ روز مکمل ہوگئی تھی جس کے بعد آج اسے رہا کیا جانا تھا تاہم قابض صہیونی حکام نے رہائی کے روز اس کی قید کی سزا میں تین ماہ کی توسیع کردی۔