(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سائپرس کی پولیس نے ایک اسرائیلی شہری کو جاسوسی کے جدید ترین آلات کےساتھ گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق قبرص کے پولیس چیف کائپروس مائیکلائڈس نے کا کہنا ہے کہ گرفتار اسرائیلی ‘تال ڈیلیان’ کو اس کے پاس موجود آلہ جاسوسی سمیت میڈیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ گرفتار شخص اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کا سابق عہدیدار بتایا جاتا ہے جس نے قبرص میں ایک تجارتی کمپنی بھی بنا رکھی ہے۔
قبرصی پولیس نے حراست میں لیےگئے مشتبہ اسرائیلی جاسوس کے سے پوچھ تاچھ کرنے کی تصدیق کی ہے۔قبرصی پولیس چیف کیپروس کاکہنا ہے کہ گرفتار اسرائیلی نے تفتیش کے دوران تعاون کیا ہے تاہم اس سے مزید وسیع پیمانے پر پوچھ تاچھ کی جائے گی۔
پولیس چیف کا کہنا ہے کہ گرفتار اسرائیل تاحال اپنی وضاحتوں سے محکمہ پولیس کو مطمئن نہیں کرسکتا ہے تاہم اس کو اس کے دفاع کا پورا اختیار دیا جارہا ہے ، پولیس چیف کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار اسرائیلی جاسوس سے برآمد ہونے والے جدید ترین آلات کو ایک عام شہری کے پاس ہونے کا کوئی جواز ہی نہیں ہے ۔