(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری،جمعرات کی رات مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے 16 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں کو گھروں میں گھس کر حراساں کرنے اور انکو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ رات بھی مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 16 فلسطینی شہری گرفتار کرلیے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ 16 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جن کے پاس سے دھماکہ خیز مواد اور پستول بھی برآمد ہوئے۔
نابلس میں اسرائیلی فوج نے خراد کی دکان پر چھاپہ مارا اور اس کے آلات ضبط کرلیے۔ا س پر الزام تھا کہ وہ ان سے ہتھیار بنانے کا کام لیتا ہے۔
ادھر الخلیل سے اسرائیلی فوج نے فلسطینی وکیل عزام سلھب کو ان کے گھر سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ اور صوریف قصبے میں صہیونی فوج کی کاروائیوں کے دوران شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا جس کے بعد اسرائیلی فوج اور مقامی لوگوں میں جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
ادھر جنین میں چار شہریوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔