(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا کے مضافات میں نامعلوم ملزمان نے دو فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نیتجےمیں عرب کمیونیٹی سے تعلق رکھنے والے دونوں فلسطینی شہید ہوگئے۔
صیہونی پولیس کا کہنا ہے کہ داليتہ الكرمل (جو کہ حیفا شہر سے 20 کلومیٹر جنوب مشرقی علاقے میں واقع ہے ) میں دو فلسطینیوں 40 سالہ كارلوس أبو تمیمہ اور عوفر أبو سعدہ کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے، واقع کی تحقیقات کررہے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے دونوں افراد کا تعلق فلسطین کی عرب کمیونیٹی سے تھا ، واضح رہے کہ رواں سال 2020 میں اب تک 22 فلسطینی نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیلی پولیس ابھی تک فلسطینی کے کسی ایک قاتل کو بھی گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ، شہید ہونے والے فلسطینیوں میں آخری شہید جزیرہ النقب کے رہائشی سلامہ ابو کف ہیں جن کے بارے میں خدشات ہیں کہ انھیں اسرائیلی پولیس نے گولیاں مارکرشہید کیا ۔