یروشلم(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرائیل نے یورویژن کے انعقاد پر ملک بھر میں سرحدی علاقوں پر بڑے پیمانے پر آئرن ڈوم دفاعی نظام نصب کردیا ہے ،روزنامہ قدس کےمطابق امریکا کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے اسرائیل کو موصول ہونے والی اطلاعات کے پیش نظر اسرائیلی حکومت نے موسیقی کے مقابلے یوروویژن نے انعقاد کے موقع پراپنی سرحدوں پر بڑے پیمانے پر آئرن ڈوم دفاعی نظام نصب کردیا ہے جس کا مقصد ممکنا ء حملوں سے تحفظ ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل کا آئرن ڈوم میزائل دفاعی نظام مہنگا ترین اور جدید ترین دفاعی نظام سمجھا جارہا ہے جو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے فائر کئے گئے راکٹوں کو پوری طرح روکنے میں ناکام رہا تھا جس کے نتیجے میں 4اسرائیلیوں کے ہلاک اور متعدد کے زخمیو ہونے کی اطلاعات تھیں ۔
امریکہ رفح میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرسکتا: بلنکن
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی انتظامیہ فلسطینی ریاست تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہے لیکن یہ...
Read more