یروشلم(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)جنرل ٹومر نے اس نکتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حماس پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہو چکی ہے کہا “حالیہ دو روزہ جنگ میں اسرائیل حماس کے ہاتھوں کا کھلونا رہا ہے اور قریب تھا کہ ایک وسیع جنگ چھڑ جائے”۔
روزنامہ قدس کے مطابق، اسرائیلی اخبار “معاریو” نے خبر دی ہے کہ اس ریاست کی فضائیہ کے جنرل کمانڈر “ٹومر” نے فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے مقابلے میں اپنی فوج ناتوانی اور کمزوری کا اعتراف کر لیا ہے۔
جنرل ٹومر نے اس نکتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حماس پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہو چکی ہے کہا: “حالیہ دو روزہ جنگ میں اسرائیل حماس کے ہاتھوں کا کھلونا رہا ہے اور قریب تھا کہ ایک وسیع جنگ چھڑ جائے”۔
اسرائیل کے اس کمانڈر جنرل نے صہیونی ریاست کے بدتر حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ جنگ نے اسرائیل کے لیے بہت ہی سنگین حالات بنا دئے ہیں اور حماس کی پوری تلاش و کوشش تھی کہ وہ جنگ کے ذریعے اپنے تمام مقاصد حاصل کرے۔
خیال رہے کہ حماس اور دیگر مزاحمتی گروہوں کے مقبوضہ علاقوں پر میزائلوں کی بارش اس بات کا سبب بنی کہ صہیونی ریاست کے عہدیدار پہلے سے کہیں زیادہ حماس سے خوفزدہ ہوں۔