(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبررساں ادارہ )قابض اسرائیلی انتظامیہ کے رویہ سے تنگ آکر مزید ۶ فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا۔مذکورہ قیدیوں کو جیل حکام نے زبردستی ایک جیل سے دوسری جیل میں منتقل کردیا تھا۔
فلسطینی کمیٹی برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل عوفر میں قید 6 فلسطینی قیدیوں نے اس وقت بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا جب جیل حکام نے انکو زبردستی ایک جیل سے دوسری جیل میں منتقل کرنے کا اعلان کیا۔
بھوک ہڑتالی قیدیوں میں محمد خطبہ،اسامہ اودہہ،ممتاز احمد،رامی حائفہ ،طاہر حمائل اور شادی شلادہ شامل ہیں۔
اسیران کمیٹی کا کہنا ہے کہ بھو ک ہڑتال کا سبب قیدیوں اور جیل انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کی ناکامی بنے۔
یاد رہے کہ فلسطینی قیدیوں نے اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے جیل انتظامیہ کے حوالے ایک فہرست کی تھی جس میں ان کے تمام مطالبات درج تھے لیکن مذاکرات کے دوران اسرائیلی حکام نے تمام مطالبات ماننے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا۔