(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست کے مظالم جاری، انتظامی قید کے تحت سیکڑوں فلسطینی اسیراسرائیلی زندانوں میں بغیر کسی جرم کے شب و روز کاٹ رہے ہیں، صیہونی زندانوں میں قید 8 فلسطینیوں نے اتظامی قید کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔
اسرائیلی زندانوں میں مبحوس فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والےادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے وسطی شہررام اللہ کے تین شہری منیرعبدالجلیل العبد اور حمد اللہ نے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے۔
رام اللہ کے نواحی علاقے کوبار کےرہائشی حمزہ عواد بھی بھوک ہڑتال کرنے والوں میں شامل ہیں، حمزہ عواد نے تین روز قبل ہی انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ مشرقی بیت المقدس کے ابو دیس قصبے کے اسماعیل علی بھی بھوک ہڑتالی اسیران میں شامل ہوگئے ہیں۔
اسیر سلطان خلوف جنین قصبے کے رہائشی ہیں جو جنہوں نے 8 جولائی سے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ عوامی محاذ کے رہ نما احمد زھران محمد ، محمد ابو عکر، مصطفیٰ الحسنات، خذیفہ بدر 23 دن سے اور حسن الزغاری 15 دن سے بھوک ہڑتال پرہیں۔ اسیران میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ بھوک ہڑتال اسیر خذیفہ بدر حلبیہ کو حالت تشویشناک ہونے کے بعد الرملہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بھوک ہڑتالی اسیران میں سابق اسیر بدر حلبیہ کو 10 جون 2018ء کو حراست میں لے لیا تھا۔