• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

الخلیل اور نابلس میں یہودی آباد کاروں کے نہتے فلسطینیوں پر حملے،گاڑیاں بھی تباہ کردیں

ہفتہ 24-08-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
قابض یہودی آباد کاروں کی درندگی،3 فلسطینی زخمی کردیئے
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض یہودی آباد کاروں کے نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری،الخلیل میں 60 یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں پر حملہ کردیا اور انکی گاڑیاں تباہ کردیں،نابلس میں مرکزی سڑک بند کر کے آنے جانے والے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی آباد کاروں کے مسلح جھتوں کی جانب سے نہتے فلسطینی شہریوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔جمعے کے روز دو مختلف واقعات میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انکی گاڑیوں کو بھی توڑپھوڑ کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کے مطابق الخلیل میں 60 کے قریب یہودی آباد کار مرکزی سڑک پر اکھٹے ہوگئے اور آنے جانے والی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔پتھراؤ کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی اور ان کی گاڑیاں بھی بری طرح تباہ ہوگئیں۔

ایک دوسرے واقعے میں نابلس شہر میں یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ نے شہر کی مرکزی سڑک پر قبضہ کرلیا اور آنے جانے والے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

غیر قانونی یہودی آباد کاری کے خلاف سرگرم عمل فلسطینی سماجی کارکن غسان داغلز نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ کرنے والے یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی مکمل پشت پناہی اور آشیر باد حاصل تھی۔

Tags: الخلیل اور نابلس میں یہودی آباد کاروں کے نہتے فلسطینیوں پر حملے،گاڑیاں بھی تباہ کردیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.