(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی ریاست میں کورونا وائرس کے باعث پہلے مریض کی ہلاکت کی تصدیق ، 20 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد وائرس سے متاثرین کی تعداد 1238 ہوگئی ہے۔
قابض ریاست اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق ملک میں تیزی سے پھیلنےوالی عالمی وباء کوروناوائرس کی تباہ کاریوں کے باعث عبوری وزیراعظم نیتن یاھو نے صہیونی فوج کی مدد سے پورے ملک میں کورونا سے نمٹنے کے لیے لاک ڈائون کے منصوبے پر عمل درآمد پرغور کیا جا رہا ہے، بیجمن نیتن یاھو نے کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے لاک ڈائون کرنے کے فیصلے پر تجاویز کیلئے کابینہ کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب قابض صیہونی ریاست کے داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا سے بچاؤ اور روک تھام کے لیے بہ تدریج لاک کا منصوبہ تیار کیا ہے، اس مقصد کے لیے ہزاروں کی تعداد میں فوجی تعینات کیے جائیں گے، لاک ڈاؤن پرعمل درآمد کے لیے 16 بریگیڈ فوج تعینات کی جائے گی۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1200سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ آج وائرس سے متاثر ایک مریض کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی گئی ہے ۔