(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے انسانیت کو شرما دینے والے مظالم کا سلسلہ جاری،آٹھ سالہ فلسطینی بچی کو تفتیش کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جناب سے انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔اسرائیلی فوجی حکام کی جانب سے معصوم کم عمر فلسطینی بچوں کو تفتیش کے نام پر طلب کرنے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ رک نہ سکا۔آج صبح بھی ایک آٹھ سالہ فلسطینی بچی کو تفتیش کے نام پر طلب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے الخلیل کی رہائشی آٹھ سالہ فلسطینی بچی مالک کے گھر پر گزشتہ رات دھاوا بول دیا اور انکے اہل خانہ کو بچی کی طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کسی بھی کم عمر فلسطینی بچے کو اسرائیلی حکام کی جانب سے تفتیش کے لیے طلب کیے جانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔