(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں۔آج علی الصبح غزہ کے مختلف علاقوں سے 23 فلسطینی گرفتار کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی فوج کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کو حراساں کرنے اور انکو گرفتار کرنےکا سلسلہ جاری ہے۔آج صبح بدھ کے روز بھی غزہ کے مختلف علاقوں سے 23 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے تلکریم میں متعدد چھاپے مارکر آٹھ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا،یہ چھاپے علی الصبح مارے گئے۔
دوسری جانب کفر العباد نامی گاوں میں اسرائیلی فوج نے چار فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔تمام افراد کو حراست میں لیے جانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارنا،تلاشی کے نام پر ان کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنا،انکو بلا جواز گرفتار کر لینا اور طویل عرصے تک قید میں رکھنا اب اسرائیلی فوج کا معمول بن چکا ہے ۔جن علاقوں میں چھاپے مارے جاتے ہیں وہ فلسطینی اتھارٹی کی حدود میں آتے ہیں۔لیکن اسرائیلی فوج مسلسل فلسطینی حدود کی پامالی کا ارتکاب کرتی رہتی ہے۔