(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کی ایک بار پھرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی، غزہ کے ماہی گیروں پر براہ راست فائرنگ سے چار ماہی گیرزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چندماہ قبل اسرائیلی حکام اورغزہ کے حکام کے ساتھ ایک سیز فائرمعاہدہ کیا گیا تھا جس کےتحت غزہ کےماہی گیروں کوسات ناٹیکل میل کےاندررہتےہوئے مچھلی کےشکار کی اجازت دی گئی تھی لیکن اس معاہدے کےباوجود اسرائیلی نیوی نےمتعدد بار فلسطینی ماہی گیروں پرفائرنگ کی ان کی کشتیاں تباہ کی اور ان کارروائیوں میں 2 فلسطینی بھی شہید ہوچکے ہیں۔
آج صبح صیہونی نیوی نےایک بار پھرسیز فائرن معاہدے کی اس وقت خلاف ورزی کی جب غزہ کے ماہی گیراسرائیل کی جانب سے مخصوص کئی گئی سات ناٹیل میل کےاندرمچھلی کےشکارمیں مصروف تھے کہ اچانک اسرائیلی نیوی نےماہی گیروں پرربڑ کےغلاف والی گولیاں چلائیں جس کے نتیجےمیں 2 بچوں سمیت چارماہی گیرزخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ میں ماہی گیروں کےسربراہ غیاث ابراہیم نےاسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل وحشیانہ کارروائیوں پراترآیاہےایسےغیر انسانی اقدامات سے ماہی گیروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آرہی ہے، ماہی گیرشکار کیلئےکھلے سمندر میں جانے سے اجتناب کررہے ہیں۔