• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 16 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

اسرائیلی بربریت کا رقص جاری،ایک ہفتے میں 7 فلسطینی شہید

پیر 19-08-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
القسام بریگیڈ کے زخمی کمانڈر چل بسے
30
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صیہونی فوج کی جانب سےدرندگی اور بربریت کا رقص جاری ہے،اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کاررائیوں کے نتیجے میں گزشتہ ایک ہفتے میں 7 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور سیکڑوں فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فلسطین میں اسرائیل کی جاری ریاستی دہشت گردی  کے 56 واقعات میں 7 فلسطینی شہید  اور سیکڑوں زخمی ہوئےجبکہ  فلسطینیوں کے جوابی ردعمل میں 8 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔

ایک مقامی روزنامے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق   گذشتہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 26 سالہ علاء خضر الھریمی شہید ہوگیا۔ جمعہ کے ہی دن مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے نکالی جانے والی حق واپسی  ریلیوں پراسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 91 فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔ اس روز اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں8 مقامات پرتصادم ہوا۔

 اس سے قبل جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے القدس میں العیزریہ کے مقام پر 14 سالہ فلسطینی بچے  کو گولیاں مار کر شہید کردیا جبکہ  اسی روز بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں 7 مقامات پر تصادم ہوا اور مسجد اقصیٰ میں سخت کشیدگی کا ماحول رہا۔

منگل کو غرب اردن میں اسرائیلی فوج  مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور اس دوران مزاحمت پر فلسطینی شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں، فلسطینی نوجوانوں نے راس کراکر،العیساویہ، جبل المکبر، یہودی کالونیوں اشکول، سدیروت، سدوت، ھنیگیو اور دیگر پر پٹرول بموں سے حملے کیے۔ منگل کو فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں 8 مقامات پرتصادم ہوا۔

11 اگست کوعیدالضحی کی نماز کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں بیت حانون کےمقام پرایک جھڑپ میں 26 سالہ مروان خالد ناصر، کو شہید کردیا۔ اس روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 فلسطینی زخمی ہوئےجب کہ   فلسطینی شہریوں کے پتھراؤ سے پانچ اسرائیلی  بھی زخمی ہوگئے۔ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں غزہ میں 4 فلسطینی نوجوان شہید ہوئے۔ ان کی شناخت عبداللہ اشرف الغمری، عبداللہ اسماعیل الحمایدہ، عبداللہ المصری اور احمد ایمن العدینی کے ناموں سے کی گئی۔

Tags: ایک ہفتے میں 7 فلسطینی شہید
Share30TweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.