(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی ریاست کی فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کی ہوس کم نہ ہوسکی،قابض اسرائیلی وزیراعظم نے مغربی کنارے کے علاقےال جانیہ میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 300 غیر قانونی گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی سرکاری نیوز ایجنسی وفا نیوز نے دعوی کیا ہے کہ قابض صہیونی وزیر اعظم بنجامین نیتین یاہو نے یہودی آباد کاروں کے لیے رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبے ال جانیہ میں مزید 300 گھروں کی تعمیر کا حکم جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 300 نئے گھروں کی تعمیر کا حکم گزشتہ دنوں رام اللہ میں ہونے والے فدائی حملے کے جواب میں دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے میں ایک یہودی خاتون ہلاک جبکہ دو یہودی آبا دکار زخمی ہوگئے تھے۔جس کے بعد اسرائیلی حکام نے متعدد ظالمانہ احکامات کے ذریعے مقامی فلسطینیوں کا ناطقہ بند کر رکھا ہے۔
