(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کے بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپے،چادر اور چاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو انکے گھروں سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں دھاوا بول دیا اور متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم حراستی مرکز منتقل کردیا۔
گرفتار نوجوانوں میں احمد الشاویش ، عرین الزعانین ، عوض سلایمہ، اور یاسر درویش شامل ہیں ۔
دوسری طرف اسرائیلی پولیس نے تین نوجوانوں کو بیت المقدس کے العیسویہ ضلعے سے انکے گھروں سے اغوا کیا۔ انکی شناخت ادم محمود ، محمود عونی ، ادھم سبتا کے ناموں سے ہوئی تاہم ادھم محمود اور عونی کو گرفتار کے کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا۔
اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مقامی نوجوانوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں جہاں اسرائیلی پولیس نے گاڑیاں گھڑی کر کے سڑک بند کر دی اور مسافروں کو روک روک کر ہراساں کرتے رہے ۔