(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )سابق فلسطینی وزیر برائے اسیران وصفی قبا نے اسرائیلی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی قید میں محبوس فلسطینی قیدی باسم اس سیاھ کو فوری طور پر قید سے رہا کر کے اسپتال منتقل کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کے معاملات دیکھنے والے سابق فلسطینی وزیر وصفی قبا نے اسرائیلی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسرائیلی جیل میں قید بیمار اسیر باسم کی رہائی کا ااعلان کرے تا کہ اس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا سکے۔
انکا کہنا تھا کہ باسم تین الگ قسم کے کینسر میں مبتلا ہے اور اپنی زندگی کی جنگ لڑرہا ہے۔اور اس وقت کومے میں ہے جس کے باعث اسکی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔اور اگر اس کو کچھ ہوا تو صہیونی انتظامیہ اسکی ذمہ دار ہوگی۔