(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں صیہونی آبادکاروں اور فوجیوں کے فلسطینیوں پرمظالم جاری، مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں کے بعد گزشتہ روز جسرالزقار قصبے میں صہیونی آبادکاروں کے گروہوں نے متعدد فلسطینی گاڑیوں کے ٹائرپنکچر کر دئیے شیشے توڑ دیئے اور ٹرکوں کی حالت بگاڑ دی اورگھروں اور دوکانوں کی دیواروں پر اشتعال انگیز نسل پرستانہ اور اسلام مخالف نعروں کی چاکنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق جسرالزقار قصبے کی جنوب میں رہنے والے فلسطینی رہائشیوں نے کہا کہ صہیونی آبادکاروں کےایک مسلح گروہ نے آدھی رات کے بعد انکے علاقے میں دراندازی کی کئی گاڑیوں کے ٹائروں کو پنکچرکیا، گاڑیوں ارو گھروں کے شیشے توڑے اور گاڑیوں اور گھروں کی دیواروں پر نسل پرستانہ اشتعال انگیز اسلام مخالف جملوں کی چاکنگ کردی۔
مقامی رہنما سامی العلی نے کہا کہ عربوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کی اشتعال انگیزی صہیونی گروپوں کو اسطرح کے حملوں پر اکساتی ہے اور یہ حملے جھڑپوں کا باعث بنتے ہیں۔