• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 11 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

دو روز میں بیت المقدس اور مغربی کنارے میں 23 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ

مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ بھرپور قوت کے ساتھ جاری رہا، جہاں مجموعی طور پر 23 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔

پیر 11-05-2026
in Uncategorized, حماس, خاص خبریں, مزاحمت
0
دو روز میں بیت المقدس اور مغربی کنارے میں 23 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ
0
SHARES
0
VIEWS

مغربی کنارہ / بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ بھرپور قوت کے ساتھ جاری رہا، جہاں مجموعی طور پر 23 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں غاصب آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں اور سفاکیت کے خلاف جرات مندانہ دفاعی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔

مرکز معلومات فلسطین (معطی) کے مطابق گذشتہ دو روز میں غاصب آباد کاروں کے حملوں کو ناکام بنانے کی 4 کوششیں اور پٹرول بم پھینکنے کی ایک کارروائی سامنے آئی، جبکہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے 18 مختلف مقامات پر قابض دشمن کے خلاف شدید جھڑپیں ہوئیں اور پتھراؤ کیا گیا۔

فلسطینی انقلابی نوجوانوں نے غاصب آباد کاروں کے مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں نابلس کے قصبوں عقربا اور جوریش، رام اللہ کے قصبے دیر جریر اور عوفرا بستی کے قریب قابضین کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں، جہاں آباد کاروں پر پٹرول بموں سے حملہ بھی کیا گیا۔

اسی طرح مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے العیساویہ، رام اللہ کے قصبوں المغیر، قراوہ بنی زید، دیر عمار، یبرود، عین سینیا اور الجلزون کیمپ میں بھی قابض اسرائیلی افواج کے ساتھ خونریز جھڑپیں ہوئیں جن میں فلسطینیوں نے پتھراؤ کے ذریعے دشمن کی سفاکیت کا مقابلہ کیا۔

مزید برآں قلقیلیہ کے قصبے باقہ الحطب، سلفیت کے قصبے حارس، جنین کے علاقوں عانین اور فقوعہ، بیت لحم کے قصبے تقوع اور الخلیل کے علاقوں بیت امر، یطا اور العروب کیمپ میں بھی مزاحمتی لہر دیکھی گئی اور قابض افواج کے ساتھ تصادم ہوا۔

فلسطینی مزاحمت کی یہ تازہ کارروائیاں ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہیں جب مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی افواج اور غاصب آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔

دیوار و بستی مخالف مزاحمتی کمیشن کے مطابق گذشتہ ماہ اپریل کے دوران قابض اسرائیلی افواج اور غاصب آباد کاروں نے مجموعی طور پر 1637 سنگین حملے کیے، جن میں سے 217 واقعات میں آباد کاروں نے فلسطینیوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جبکہ 80 واقعات میں املاک کی ضبطگی اور چوری کی وارداتیں کی گئیں۔

Tags: ConflictIncidentsisraeljerusalemMiddle EastOccupied TerritoriespalestineReportSecurityWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.