(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرہ فلسطینی خواتین کو صہیونی زندانوں میں دوسری اسیرات سے الگ تھلگ کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کی سہولیات سے بھی محروم کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بدنام زمانہ جیل دامون میں درجنوں قیدفلسطینی خواتین میں سے 7 کو کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔
عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرہ خواتین شروق دویات، فدویٰ حمادہ، ربی عاصی، شذی عودہ، تسنیم الاسد، شروق البدن اور نورھان عواد کو قید تنہائی میں دوسری اسیرات سے الگ تھلگ کرنے کے ساتھ صفائی ستھرائی کی سہولیات سے بھی محروم کر دیا ہے جس کے باعث اسیرات کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی جیل انتظامیہ نے فلسطینی قیدی خواتین کو کورونا کے نام پر قید تنہائی میں ڈال کر ان کی صحت اور بنیادی ضروریات کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے۔