• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

غزہ: اسرئیلی عدالت میں فلسطینی بچوں کے قتل کی تحقیقات کی درخواست مسترد

منگل 26-04-2022
in Uncategorized, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
غزہ: اسرئیلی عدالت میں فلسطینی بچوں کے قتل کی تحقیقات کی درخواست مسترد
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی درخواست گزاروں کی اپیل پر ایک بار پھر اسرائیلی عدالت میں ایسے شواہد پیش کیے جن میں اسرائیلی تفتیشی حکام کی طرف سے کی گئی تحقیقات میں وسیع خامیوں کےساتھ مکمل شہادتوں کی کمی تھی تاہم عدالت نےغیر ضرورتی مداخلت قرار دیتے ہوئے تحقیقات کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں 2014ءمیں ہونے والی صہیونی جارحیت کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کے گھر اور املاک کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کا زیاں ہوا اس دوران  16 جولائی کو مغربی غزہ شہر میں ماہی گیروں کے علاقے میں ساحل پر کھیلتے ہوئےایک ہی خاندان کے  4 فلسطینی بچوں کوجن کی عمریں یہ بچے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے جن کی عمریں صرف 9-11 سال کے درمیان تھیں اسرائیلی فضائیہ نےبلا جواز میزائل کا نشانہ  بناتے ہوئے شہید کر دیاتھاجس کے خلاف ان بچوں کے والدین کی جانب سےان کے وکیل حسن جبارین کی  کورٹ میں واقعے کی تحقیقات کیلیے دائر کی گئی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

فلسطینی وکیل حسن جبارین  نے بتایا کہ اسرائیلی عدالت نے تحقیات کیلیےواجبی چھان بین کے بعداس بہیمانہ قتل کے خلاف کسی فوجی یا ذمہ داران کو سزا دیے بغیر  کیس کو بند کردیا تھا تاہم اقوام متحدہ کے آزاد کمیشن کی  جون 2015ءکی رپورٹ میں اسرائیلی عدالت کے فیصلے کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اسے جنگی جرائم قرار دیا گیا جس کے بعد صہیونی فوج کے ہاتھوں میزائل حملے میں شہید ان بچوں کے قتل کی تفتیش کی بندش کے خلاف اپیل کی گئی تھی۔

درخواست گزاروں کی اپیل پر ایک بار پھر اسرائیلی عدالت میں ایسے شواہد پیش کیے جن میں اسرائیلی تفتیشی حکام کی طرف سے کی گئی تحقیقات میں وسیع خامیوں اور شہادتوں اور تفتیش میں بہت سے تضادات کو ظاہر کیا گیاتاہم گذشتہ روز قابض ریاست کی غیرمنصفانہ عدالت نے اپنے فیصلے میں صہیونی فوج کے خلاف کسی کارروائی سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جنگ کے دوران فوج کے اقدامات میں مداخلت کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، جبکہ تحقیقات میں خامیوں کے حوالے سے  فلسطینی درخواست گزاروں کے کسی بھی دلائل کے مادے پر توجہ نہیں دی۔

واضح رہے کہ فلسطینی بچوں کے قتل سے متعلق انسانی حقوق کی تین عالمی تنظیموں نے بھی کہا کہ اس کیس میں اسرائیلی سپریم کورٹ کا فیصلہ اس بات کا مزید ثبوت ہے کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے اور فوجیوں اور کمانڈروں کے خلاف مقدمہ چلانے کیلیے تیار نہیں ہے۔

Tags: اسرئیلی عدالتاقوام متحدہغزہفلسطینی بچے شہیدفلسطینی وکیل حسن جبارینمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.