(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نفتالی بینیٹ نےکہا کہ ہمیں عالمی یہودی برادری کے ساتھ اپنے تعلقات کو یقینی اور مضبوط بناناہے، ہم سب بھائی ہیں اورایسے وقت میں جب دنیا بھر میں نسل پرستی اور دشمنی پھیل رہی ہے اسرائیل تمام یہودیوں کا گھر ہےاس لیے یہودی اپنے گھروں کو آئیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین پرقابض حکمران نفتالی بینیٹ نے کانفرنس برائے امیگریشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےدنیا بھر کے یہودیوں کو مخاطت کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اپنی شناخت بنائیں اورصہیونی ریاست میں آکر آباد ہوں۔
نفتالی بینیٹ نےاپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے مستقبل، اسرائیل اوراسرائیلی معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے یہودی آبادکاری کے مسئلے سے زیادہ اہم کوئی مسئلہ نہیں ہے دوسری جانب یہودی آبادکاری نے اسرائیلی معاشرے کو اصل شناخت دی اور دنیا کے کسی اور مقام کے برعکس اس کا ایک منفرد سیاسی جغرافیہ بنایا۔
صہیونی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف امریکہ ، جنوبی امریکہ اور فرانس کی یہودی برادریوں سے پانچ لاکھ یہودیوں کو اسرائیل لاکر بسانا ہے۔
نفتالی بینیٹ نےکہا کہ ہمیں عالمی یہودی برادری کے ساتھ اپنے تعلقات کو یقینی اور مضبوط بناناہے، ہم سب بھائی ہیں اورایسے وقت میں جب دنیا بھر میں نسل پرستی اور دشمنی پھیل رہی ہے اسرائیل تمام یہودیوں کا گھر ہےاس لیے یہودی اپنے گھروں کو آئیں۔