• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

یہودیوں کا فلسطینیوں سے امتیازی سلوک انتہا پسندی کی حدوں تک پہنچ گیا: اسرائیلی اخبار

جمعرات 20-01-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_zionist

فلسطینیوں کے خلاف صہیونی نسل پرستی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں اوراب یہ حقیقت اس حد تک کھل کر سامنےآ گئی ہے کہ خود اسرائیلی میڈیا اس کا برملا اعتراف کرنے لگا ہے. اسرائیل کے کثیرالاعات عبرانی روزنامہ "یدیعوت احرونوت” نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطین کے سنہ 1948ء کی جنگ میں اسرائیل کے قبضے میں آنے والے علاقوں میں یہودی آبادکاروں کی فلسطینوں کے خلاف نفرت انتہا پسندی کی حدوں کو چھور ہی ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نسل پرستی کا مظہرصرف صہیونی آبادکار ہی نہیں اس کا برملا اظہار اسرائیل کے تعلیمی اداروں میں بھی ہوتا ہے جہاں فلسطینیوں کے بچوں کے ساتھ نسلی امتیاز برتا جاتا ہے. اخبار لکھتا ہے کہ یہودی آبادکاروں میں نسل پرستی اور فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز کا رجحان بتدریج بڑھ رہا ہے. بڑی عمرمیں یہ اتنا نہیں البتہ نئی نسل میں فلسطینیوں سے دشمنی کے تاثر سے ایسے لگتا ہےکہ یہودی اپنے درمیان فلسطینیوں کو کسی صورت میں برداشت کرنے کو تیار نہیں. رپورٹ کے مطابق نسل پرستی کا رجحان صرف عام شہریوں ہی نہیں پایا جاتا بلکہ اسرائیلی حکومت اس کی باقاعدہ پرورش کر رہی ہے. اسرائیل کی جانب سے سرکاری اداروں بالخصوص تعلیمی اداروں، اسپتالوں، تعمیرات کے منصوبوں، عدالتوں اور دیگر امور میں فلسطینیوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے. اسکولوں میں فلسطینیوں کے بچوں کو وہ سہولیات میسر نہیں ہوتیں جو ایک یہودی کے بچے کو فراہم کی جاتی ہیں. اسپتالوں میں اسرائیلی ڈاکٹر فلسطینی مریضوں کا علاج نہایت لاابالی اور لاپرواہی سے کرتے ہیں ادویات کی فراہمی کے بجائے ٹال دیتے ہیں. اس کے علاوہ صہیونی عدالتیں بھی فلسطینیوں کے مقدمات کو التوا در التواء میں ڈال کر بلا وجہ تاخیر کا شکار کرتی ہیں.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.