• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

گولڈ اسٹون رپورٹ پر اقوام متحدہ کا تحقیقات کو وسعت دینے کا فیصلہ

ہفتہ 27-02-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

un قوام متحدہ نے عرب ممالک کے مندوبین کے مطالبے کے بعد غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق تیار کردہ گولڈ اسٹون کی رپورٹ پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز جنرل اسمبلی میں عرب ممالک کے نمائندہ گروہ کی جانب سے گولڈ اسٹون کی رپورٹ پر تحقیقات کو وسعت دینے کے مطالبے پر رائے شماری کی گئی۔ اس موقع پر جنرل اسمبلی کے کل 192 اراکین میں سے 98 اراکین نے گولڈ اسٹون کی رپورٹ پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے اور اس میں مزید اسرائیلی قائدین کو تحقیقات میں شامل کرنے کی سفارش کی جبکہ اس کے مقابلےمیں امریکا اور اسرائیل سمیت 31 رکن ممالک نے مخالفت کی جبکہ دیگر اراکین غیرحاضر رہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل اقوام متحدہ نے اگلے پانچ ماہ میں گولڈ اسٹون پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے پر غور کیا تھا، تاہم تحقیقات کا دائرہ وسیع کیے جانے کی سفارشات کے بعد اب جنرل سیکرٹری بان کی مون اس امر کے پابند نہیں کہ وہ تحقیقات کو پانچ ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان کریں۔ آزادانہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کیے جانے کی صورت میں اسرائیل کے کئی دیگر سیاسی اور فوجی قائدین سے پوچھ گچھ کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب یورپی ممالک اور امریکا کی جانب سے گولڈ سٹوں کی رپورٹ پر تحقیقات کے مسلسل مخالفت کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.