• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

"کنیسوں کی تعمیر کو القدس کی اسلامی شناخت بدلنے کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے”

جمعرات 22-04-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-jews1 مقبوضہ بیت المقدس میں قائم "اورینٹ ہاؤس” کے شعبہ مخطوطات و نقشہ جات کے ڈائریکٹر انجینئر خلیل تفکجی نے کہا کہ اسرائیل سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مذہب کو استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ بیت المقدس میں تاریخی اسلامی آثارکی بنیادوں پر صہیونیت کی بنیادیں رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے باوجود وہاں یہودیوں کے تہذیبی اور تاریخی آثار ثابت نہیں کر سکا اور مسلمانوں کے مقدس مقام کے تاریخی آثار کو تبدیل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ بدھ کے روز خلیل تفکجی نے مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ صہیونیوں کا خیال ہے کہ یہودیوں کی عبادت گاہیں ان کی تاریخی میراث ہیں۔ یہی وجہ ہے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کے تاریخی آثار ثابت نہ ہونےکے بعد کنیسوں کی تعمیر پر زور دیا جا رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ کینسوں کی تعمیر کر کے شہرمقدس کو یہودیوں کی ملکیت ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کی کھدائی سے متعلق سوال کے جواب میں خلیل تفجکی کا کہنا تھا کہ اسرائیل” مشرقی اور مغربی بیت المقدس” کو باہم ملانے کے لیے کھدائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیل کے اس اقدام کا مقصد فلسطین میں دو ریاستی حل اور بیت المقدس کےدونوں ریاستوں کے دارالحکومت کے نظریے کو ختم کر کے یہ ثابت کرنا کہ بیت المقدس پر صرف یہودیوں کا حق ہے فلسطینی اس پر کوئی حق نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل گذشتہ 42 سال سے بیت المقدس کو یہودیت میں تبدیل کرنے کی سازشوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ فلسطینیوں کی مسلسل بے دخلی اور یہودی تہذیب کے آثارثابت ہونے میں ناکامی کے بعد اب یہودی عبادت گاہوں کی تعمیر پرتوجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.