• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

نیتن یاہو اپنی من پسند شرائط پر براہ راست مذاکرات شروع کرانے میں "کامیاب”

ہفتہ 21-08-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister-and-barack-obama-us-president14

اسرائیل سے شائع ہونے والے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار "ہارٹز” نے رام اللہ حکومت اور اسرائیل کے درمیان براہ راست امن مذاکرات کی شروعات کو صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو حکومت کی مرحلہ وار سیاسی فتح قرار دیا ہے۔ اخبار کے مطابق ڈیڑھ سال پر محیط جمود کی کیفیت کے بعد براہ راست مذاکرات کا مرحلہ اسرائیلی وزیر اعظم کی پہلی سیاسی کامیابی ہے۔ اخبار کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی حالیہ چند مہینوں میں ایک بڑی کامیابی خود امریکا کو اپنے موقف میں تبدیلی پر مجبور کرنا تھا۔ اس سے پہلے امریکا، اسرائیل پر یہودی بستیوں کی تعمیر رکوانے کے لئے دباو ڈال رہا تھا لیکن انتہا پسند اسرائیلی وزیر اعظم نے اس دباو کو مسترد کرتے ہوئے امریکا کو مجبور کیا کہ وہ فلسطینی رہ نما محمود عباس کو صہیونی ریاست سے براہ راست امن مذاکرات شروع کرنے پر مجبور کرے۔ امریکا کی جانب سے فلسطینیوں کو اسرائیل سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات پر تیار کرنا اسرائیلی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ امریکا نے مذاکرات کے حوالے گروپ چار کے بیان میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا ذکر واشنگٹن کے دباو پر نکالا گیا کیونکہ اس پر نیتن یاہو پہلے بھی متعرض تھے اور انہوں نے اس ضمن میں امریکی دباو کو جوتے کی نوک پر رکھا تھا۔ مذاکرات کے حوالے سے ایک ٹائم ٹیبل کی شق شامل کرا کے امریکا نے فلسطینیوں اور دنیا کی آنکھ میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے کیونکہ اس سے پہلے کسی بھی ایسے ٹائم ٹیبل کو اسرائیلی فریق نے کبھی بھی خاطر میں نہیں رکھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.