• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

نیتن یاھو کا متنازعہ جگہ پر معبد کی تعمیر جاری رکھنے کا حکم

جمعرات 07-10-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister-zionist-leaders

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھونے صہیونی سپریم کورٹ کی طرف سے رام اللہ میں فلسطینیوں کی ملکیتی زمین پر یہودی معبد کی تعمیر روکنے کے فیصلے کے علی الرغم تعمیرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ نے اپنے ایک حالیہ فیصلے میں مغربی کنارے میں "معالیہ شمرون” یہودی کالونی کے قریب "المتان” نامی یہودی معبد کی تعمیر کا عمل اس وقت روکنے کا حکم دیا تھا جب فلسطینیوں کی طرف سے عدالت میں دائر ایک اپیل میں معبد کی جگہ کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے اس کی ملکیت کا دعویٰ کیا تھا. عدالت کی طرف سے فلسطینیوں کی اپیل پر معبد کی تعمیرات حتمی فیصلے تک روکنے کی ہدایت کی تھی. ادھر اسرائیلی "ٹی وی 7” نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کابینہ کے ایک حالیہ اجلاس میں وزیراعظم کے سامنے "المتان ” یہودی معبد کی تعمیر پر عدالتی فیصلے کا معاملہ بھی زیربحث لایا گیا. اس موقع پر قدامت پسند صہیونی وزیراعظم نیتن یاھو نے وزیردفاع ایہود باراک کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف معبد کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھیں. اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے یہودی معبد کی تعمیر کی ہدایت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جبکہ منگل کے روز عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد یہودیوں کی ایک بڑی تعداد نے مذکورہ معبد کی طرف آنے والے راستوں میں بھاری پتھر اور خاردار تاریں لگا کر انہیں بند کر دیا تھا تاکہ عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کو روکا جا سکے. ادھر حکمراں اتحاد میں شامل قدامت پسند جماعت”لیکوڈ” کے سربراہ ڈانی ڈانون نے نیتن یاھو کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے. اپنے ایک تازہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت کی طرف سے معبد کی تعمیر روکے جانے کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم کی طرف سے اس کے خلاف احکامات کی توقع نہیں تھی تاہم انہوں نے درست فیصلہ کیا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.