• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

نیتن یاھو نے یہودی آباد کاری کے لیے 40 ملین ڈالر مختص کردیے

منگل 09-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

settlements-west-bank1 اسرائیل کے ایک عبرانی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کو وسعت دینے کے لیے مزید کئی ملین ڈالر کی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مغربی کنارے میں نئی یہودی کالونیوں کی تعمیر کے لیے 40 ملین ڈالر کی بجٹ کی منظوری دی ہے۔ اخبار” دی مارکر” نے اپنی پیر کی اشاعت میں صفحہ اول پر شائع رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے منظور کردہ 40 ملین ڈالر کی رقم اس بجٹ سے ہٹ کر ہےجو سالانہ یہودی آباد کاری کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ رقم سرکاری تعمیراتی کمپنیوں اوربعض نجی تعمیراتی اداروں کے ذریعے یہودی کالونیوں کی تعمیر پرخرچ کی جائے گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے مغربی کنارے میں ان تمام یہودی آباد کاروں کے مالی معاوضوں میں بھی اضافہ کیا ہے جو عارضی طور پر اپنی مرضی کےمطابق آباد کاری روکنے کا فیصلہ کریں گے۔ چند ماہ قبل صہیونی وزیراعظم نے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق تعمیرات روک دیں تو انہیں اس کے بدلے میں معاوضہ دیا جائے گا۔ ادھر پیر کے روز اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے میں 112 مزید یہودی کالونیوں کی تعمیرکی منظوری دی ہے جس کے بجٹ پہلےہی مختص کیا جا چکا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے مزید یہودی کالونیوں کی تعمیر کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ تنظیم آزادی فلسطین نے متنازعہ صدر محمود عباس کوعرب ممالک اور امریکا کی حمایت کے بعد اسرائیل سے بالواسطہ طور پر مذاکرات شروع کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے بھی اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں 112 مزید کالونیوں کی تعمیر کو آئینی قرار دیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.