• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مقبوضہ فلسطین کے حیفا شہر میں دامون جیل کے قریب آتش زدگی، 40 افراد ہلاک

جمعرات 02-12-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_israeli-forest-fire

مقبوضہ فلسطین کے شہرحیفا میں آج سہ پراچانک بھڑک اٹھنے والی آگ کے باعث کم ازکم 40 افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئے ہیں.اسرائیلی ریڈیو کے مطابق آگ حیفا میں کرمل پہاڑوں کےآس پار جنگلوں میں مقامی وقت کے مطابق دن تین بجے لگی، جس کے دیکھتے ہی دیکھتے دو بڑے قصبوں "عصفیا” اور "ڈالیا الکرمل” کو اپنی لپیٹ میں لے لیا. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حیفا میں اچانک لگنے والی آگ کے شعلے اسرائیل کی ایک بدنام زمانہ جیل "دامون” تک بھی پہنچے، جس سے جیل کا ایک حصہ بھی نذرآتش ہوا ہے. جیل درجنوں فلسطینی خواتین اور دیگر شہری قید تھے، اس کے علاوہ مختلف جرائم کے تحت گرفتار کیے گئےصہیونیوں کو بھی اسی جیل میں رکھا گیا ہے. جیل میں فلسطینی اسیرات کی تعداد 15 بتائی جاتی ہے. ذرائع کے مطابق صہیونی جیل حکام نے تمام قیدیوں کو بحفاظت دوسرے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے . تاہم آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا. آگ پر قابو پانے کے لیے اسرائیلی فوج کو طلب کیا گیا ہے جبکہ 11 امدادی اداروں کی ٹیمیں اور فائربریگیڈ کا عملہ بھی مصروف ہے . ادھر دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے صہیونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دامون جیل میں موجود تمام قیدیوں کو فوری طور پر وہاں سے نکال کر محفوظ مقامات پرمنتقل کرے.انسانی حقوق کی تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی حکام فلسطینی قیدیوں کے حوالےسے لاپرواہی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں اور آگ نے پوری دامون جیل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تو اس سے قیدیوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں. آخری اطلاعات آنے تک آگ پر قابو پانے کے کوششیں جاری تھیں تاہم صنوبر کے درختوں میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا تھا.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.