• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس کی جبل المکبر میں یہودی بستی کی تعمیر کا اعلان

بدھ 30-06-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-jews2

اسرائیلی ٹیلی ویژن نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقے جبل المکبر میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے ایک نئے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔ یہ منصوبہ بیت المقدس کو یہودی رنگ میں رنگنے کے منصوبے کا ہی ایک حصہ ہے جس کے ذریعے صہیونی کارپرداز شہر کو اندر اور باہر یہودی رنگ میں رنگنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے یہودی کالونیوں کو فلسطینی اراضی ہتھیا کر توسیع دی جا رہی ہے۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 10 کا کہنا ہے کہ القدس بلدیہ کی تعمیراتی کمیٹی نے جبل المکبر اور "تلبیوت شرق” کے متنازعہ علاقے کے درمیان دو بڑے ہوٹل تعمیر کرنے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ ٹی وی چینل کے مطابق یہ ہوٹل چودہ سو کمروں پر مشتمل ہوں گے۔ درایں اثنا اسرائیلی حکام نے گذشتہ روز ایک اور یہودی منصوبے کا اعلان کیا ہے جس پر عملدرآمد کے ذریعے القدس شہر کے مشرقی اور مغربی حصوں کو ملانا مقصود ہے۔ یاد رہے کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کی صورت میں فلسطینیوں کی ملکیتی وسیع اراضی پر یہودی ہاتھ صاف کریں گے۔ ان منصوبوں کا اعلان اور انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو آئندہ ہفتے امریکا کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.