• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس میں 200 مکانات کی تعمیر کے نئے صیہونی منصوبے کا انکشاف

اتوار 25-07-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_settlement14

مقبوضہ بیت المقدس کے مرکزی اور تاریخی مقام شیخ جراح میں اسرائیل کے تعمیرات کے ایک نئے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق اسرائیل شیخ جراح کے مقام پر 200 نئے مکانات کی تعمیر کے منصوبے پرعمل پیرا ہے. خیال رہے کہ اسرائیل کے غیر قانونی تعمیرات کے اس منصوبے کا انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان براہ راست بات چیت کے لیے غور کیا جا رہا ہے. مرکز اطلاعات کو ذرائع سے ملنے والی معلومات کےمطابق تعمیرات کا نیا منصوبہ یہودی آبادکاروں کی طرف سے شروع کیا گیا ہے جس کی حال ہی میں اسرائیلی بلدیہ کی طرف سے منظوری دی گئی ہے. نئے منصوبے کے لیے شیخ جراح میں "کوباینہ ام ھارون” کالونی کا انتخاب کیا گیا ہے. ام ھارون کے نام سے قائم اس متنازعہ کالونی کی توسیع کے لیے اس کے قریب محمود السعو کے نام سے ایک شہری کے مکان کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے لیے اسرائیلی بلدیہ کو درخواست بھی دی جا چکی ہے.مکان پر قبضے کا مقصد کالونی کی توسیع اور نئی تعمیرات کی راہ ہموار کرنا ہے. دوسری جانب فلسطینی شہری محمود السعو نے کہا ہے کہ اسرائیلی بلدیہ پچھلے تین سال سے ان کے مکان کو نشانہ بنا رہی تھی جبکہ یہودی آبادکاروں کی طرف سے بھی ان کے مکان پر حملے کیے جاتے رہے ہیں. اپنے مکان کے تحفظ کے لیے انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے اسرائیلی عدالت میں دعویٰ دائر کیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ تین سال قبل ایک یہودی این جی او کی طرف سے ان کے مکان کی خریداری کے لیے انہیں بھاری رقم کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے مسترد کر دیا. جس پر اسرائیلی انتظامیہ نے ان سے مکان خالی کرانے کے لیے دباٶ ڈالنا شروع کر دیا.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.