• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس میں سب سے بڑی یہودی کالونی کی تعمیر کا آغاز

بدھ 12-05-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_settlement-biggest-housing-project-in-oj1

صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں سب سے بڑے صہیونی منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے پر کام کا آغاز ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے کہ جب فلسطینی انتظامیہ اور اسرائیلی حکومت کے درمیان بالواسطہ امن مذاکرات میں مصروف ہیں۔

اس امر کا انکشاف اسرائیل میں سرگرم ایک غیر حکومتی تنظیم "پیس ناو” نے گذشتہ دنوں کیا۔ پیس ناو کے مطابق معالیہ داود یہودی بستی میں چودہ رہائشی یونٹس تعمیر کئے جائیں گے۔

پیس ناو نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ یہودی بستی کی تعمیر مکمل ہونے پر اس میں 104 رہائشی یونٹس بنائے جائیں گے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے راس العامود کالونی "معالیہ زیتیئم” سے مل جائے گی۔ پیس ناو تحریک کے مطابق حالیہ ترامیم کے لئے مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ سے اجازت لینا ضروری نہیں۔ اس ضمن میں اسرائیلی اور بلدیہ دونوں بے بس نظر آتی ہیں۔

ان رہائشی یونٹس کی تعمیر کے لئے مخصوص اراضی پر راس العامود کالونی کی پولیس چوکی قائم تھی جسے ان دنوں ای – ون زون میں معالیہ ادومیم کی یہودی بستی منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس چوکی کی منتقلی کے بعد اس علاقے کی ملکیت البخاریہ نامی کیمونٹی کو منتقل ہو گئی ہے جو سنہ 1948ء سے قبل اس علاقے میں جائیداد کی مالک تھی۔ منصوبے کے تحت پولیس چوکی کو مسمار کر دیا جائے گا۔ اس کی جگہ سات عمارتیں تعمیر کی جائیں گی، جس میں ہر بلاک چار سے پانچ منزلوں پر مشتمل ہو گا۔

پیس ناو تحریک نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس کے علاقے میں اضافی یہودی بستیوں کی تعمیر نہ صرف حالیہ بلواسطہ مذاکرات کی نفی ہے بلکہ اس ضمن میں ہونے والے پیش آئند مذاکرات کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.