• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مغربی کنارے میں تنظیم کے ارکان کےخلاف فوجی مقدمات پر حماس کی مذمت

جمعرات 07-10-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_hamas-supporters21

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے مغربی کنارے میں صدرمحمود عباس کے زیرانتظام فوجی عدالتوں کی طرف سے تنظیم کے ارکان کے خلاف فوجی مقدمات کے قیام کی شدید مذمت کی ہے. حماس کا کہنا ہے کہ اپنے وطن کے دفاع اور قابض صہیونی دشمن کے قبضے کےخلاف لڑنے والوں کو جنگی جرائم کے تحت سزائیں دینا نہایت شرمناک ہے. بدھ کے روز شام کے صدر مقام دمشق میں حماس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی عدالتوں سے حماس کے ارکان پر فوجی مقدمات اسرائیل کی مفت میں خدمت، مغربی کنارے میں غیرقانونی طور پر مسلط یہودی آبادکاروں کو تحفظ فراہم کرنا اور قومی مفاہمت کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے مترادف ہے. حماس نے متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں قائم تمام جیلوں کو فوری طور پر بند، حماس کے ارکان کے خلاف قائم مقدمات کا خاتمہ اور تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے. بیان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محمود عباس کی عدالتوں کی طرف سے تنظیم کے ارکان کے خلاف مقدمات کے قیام رکوانے اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے صدرعباس پر دباٶ ڈالنے کا مطالبہ کیا. خیال رہے کہ حال میں محمود عباس کی ایک فوجی عدالت نے حماس کے رہ نماٶں کو طویل المدتی سزاٶں کے احکامات دیے ہیں. ان میں علا ابوزیاب کو 20 سال قید، القسام بریگیڈ کے کمانڈر عبدالفتاح شریم کو 12 سال اوران کی اہلیہ میرفت صبری کوایک سال قید کا حکم دیا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.