• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مسجد اقصیٰ کے جنوب میں یہودیت کا نیا صہیونی منصوبہ طشت ازبام

جمعرات 22-04-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque37

فلسطین میں اسلامی ثقافت کے تحفظ کے لیے قائم” الاقصیٰ فاؤنڈیشن ٹرسٹیز”نے انکشاف کیا ہےکہ اسرائیلی حکومت کے زیرانتظام ایگزیکٹو ونگ نےمسجد اقصیٰ کے جنوبی سمت میں یہودیت کے ایک منصوبے پر کام شروع کیا ہے جس میں راستوں اور اہم مقامات کو تلمودی نام دینے کے ساتھ ساتھ علاقے کو ھیکل سلیمان کے ساتھ جوڑنا شامل ہے۔

یہ منصوبہ قبلہ اول سے چند سومیٹر کے فاصلے پر اموی دارالامارہ کے مقام پر شروع کیا گیا ہے جبکہ وہاں سے مسجد اقصیٰ کی طرف سے آنے راستے کو”مقدس تلمودی راستہ” کا نام دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک تازہ رپورٹ متاثرہ علاقے کی تصاویر کے ساتھ نشاندہی میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے اہلکاروں کے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیت سے آگاہی سے متعلق مسلسل دورں میں ثابت ہوا ہے کہ اسرائیل تواتر کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے جنوب میں یہودیت کے منصوبوں کو فروغ دے رہا ہے۔ مسجد اقصیٰ میں یہودیت کے نئے منصوبوں کو قدیم شہرمیں سلوان اور وادی حلوہ میں جاری صہیونی منصوبوں کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے تاکہ علاقے کو مکمل طور پر یہودیت کے رنگ میں رنگ دیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر قابض صہیونی حکام نے قبلہ اول کے جنوب میں جس منصوبے پر کام شروع کیا ہے، اس میں مسجد اقصیٰ کی طرف آنے والے راستے "مقدس تلمودی راستہ” قرار دینے کا فیصلہ شامل ہے۔ یہ منصوبہ صہیونیت کے اس وسیع منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت مسجد اقصیٰ کے بیت المقدس کی تمام تاریخی دیواروں اور راستوں کو تلمودی ناموں سے موسوم کرنا ہے، جبکہ مذکورہ "المطاہر تلمودی راستہ” میں مطاہر سے یہودیوں کی مراد ہیکل سلیمانی کی تعمیر سے قبل اس علاقے کو فلسطینیوں کے وجود سے پاک کرنا شامل ہے۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن کی اس رپورٹ میں یہودیوں کے جاری منصوبوں کی تصاویر کو بھی شامل کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہودی نہایت تیزی کے ساتھ بیت المقدس میں کھدائیوں اور شہر کو یہودی رنگ میں رنگنے پر کام کر رہے ہیں۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں کچھ عرصہ قبل کھدائیوں کے دوران یہودی محکمہ آثار قدیمہ نے یہودی ہیکل سلیمانی کے آثار کی موجودگی کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد علاقے میں یہودیت کے فروغ کے لیے مزید منصوبوں پر کام شروع کیا گیا جو اب تک جاری ہے۔

فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ قابض یہودیوں کی جانب سے فلسطین بالخصوص بیت المقدس میں جاری صہیونی منصوبوں پر جنگی بنیادوں ہونے والے کام اور کھدائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے تاریخی شہرکے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ فاؤنڈیشن نے بیت المقدس کے شہریوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ پوری قوت سے مقابلہ کرنے کو سراہتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے وہ شہرکو یہودیت سے بچانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.