• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مسجد اقصیٰ کے اندر یہودی عبادت گا ہ تعمیر کرنے سے پوری دنیا کے امن کو آگ لگ سکتی ہے

پیر 15-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_mufti-of-egypt-ali-jumae28099h

مصر کے مفتی اعظم علی جمعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی منصوبے کے نتیجے میں جس کے مطابق اس مہینے وہ مسجد اقصیٰ کو منہدم اور اس کی جگہ اپنی عبادت گا ہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں ،اس عمل سے پورے خطے میں صورتحال انتہائی خطرناک ہو جائیگی جس پر قابو پانا ناممکن ہو گا۔

مفتی اعظم کے مطابق اس عمل سے صرف مسلمانوں کے جذبات مجروح نہیں ہونگے بلکہ ان تمام لوگوں کو شدیدذہنی صدمہ پہنچے گا جو الہامی مذاہب اور عالمی قوانین پر یقین اور اعتماد رکھتے ہیں۔ مفتی علی جمعہ نے عالمی عدالت ا انصاف سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی حکام کے ان اقدامات کی نوٹس لے جن اقدامات کے ذریعے وہ مسلمانوں کے حساس مذھبی مقامات کی توہین کرکے ان کے جذبات بھڑکانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف خطے کے بلکہ عالمی امن اور سیکیورٹی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

اسی مناسبت سے حماس ترجمان یوسف فرحات نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل آنے واالے دنوں میں مسجد اقصیٰ کے اندر اپنی عبادت گاہ تعمیر کرنے کی تیا ریاں کر رہا ہے۔ ترجمان نے مسلم امہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کا دفاع کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔ اس نے فلسطینی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ آنیوالے ہفتے میں منگل کے روز مجلس قانون سازکے سامنے دھرنے میں جوق در جوق شامل ہوجائیں۔ اسی دوران البیرک فاؤنڈیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ہفتے کے روز ان علاقوں سے جو 1948میں اسرائیل نے اپنے قبضے مین لئے تھے ایک مارچ کا اہتمام کیا۔

مارچ کے شرکاء تیس بسوںمیں سوار ہوکے مسجد اقصیٰ کی طرف رواں دواں تھے لیکن اسرائیلی فورسز نے اکثر شرکاء کو وہاں پہنچنے نہیں دیا۔جن بسوں میں وہ سوار تھے انہیں مختلف مقامات پر روکا گیا۔ ایک اور بیان میں مصری "مسلم برادر ہوڈ”تنظیم کے انفارمیشن ڈائریکٹر نے مصری حکومت کی طرف سے اسرائیل کے مسلمانوں کے مذھبی مقامات کی توہین کے خلاف عوامی احتجاج روکنے کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف صہیونی فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ کے اندر جانے سے روکتے ہیں وہیں دوسری طرف مصری حکومت ،مصر میں اس کارروائی کے خلاف مصری عوام کے جذبات کو دبانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.