• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

محمود مبحوح کا ایک مشتبہ قاتل کینیڈا میں گرفتار: دبئی پولیس چیف

بدھ 20-10-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades182

دبئی پولیس کے سربراہ فریق ضاحی خلفان نے بتایا ہے کہ کینیڈین حکام نے ایک صہیونی انٹیلی جنس ایجنسی "موساد” کےایک ایجنٹ کو حراست میں لیا ہے. حراست میں لیا جانے والا ایجنٹ اس سال جنوری میں دبئی میں حماس کے کمانڈر محمودالمبحوح کی قتل میں ملوث افراد میں شامل تھا. منگل کو دبئی میں ایک نیوز کانفرنس میں ضاحی خلفان نے کینیڈا میں موساد کے محمود المبحوح کے قتل میں ملوث ایجنٹ کی گرفتاری کی مختصر تفصیلات بتائیں. ان کا کہنا تھا گرفتار کیے جانے والے شخص نے موساد کےایجنٹوں کو تیارکر کے یورپ سے دبئی روانہ کیا تھا اور یہ ایجنٹ کارروائی سے قبل ہی ملک سے فرار ہو گیا تھا. خلفان کا کہنا تھا کہ انہیں موساد کے ایجنٹ کی گرفتاری کی اطلاع دبئی میں کینیڈین سفارت خانے کی جانب سے فراہم کی گئی ہے. ایک سوال کے جواب میں انکا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی طرف سے تحقیقات مکمل کر کے ملزموں کی نشاندہی کر چکے ہیں اور انہیں سو فیصد یقین ہے کہ حماس کے رہ نما کی ٹارگٹ کلنگ میں موساد ہی ملوث ہے. فریق ضاحی خلفان نے گذشتہ مہینے بھی موساد کے ایک ایجنٹ کی ایک مغربی ملک میں گرفتاری کی اطلاع دی تھی تاہم انہوں نے ملک کا نام نہیں بتایا تھا. خیال رہے کہ اس سال انیس جنوری کو متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی شہر دبئی میں حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے سابق کمانڈر محمودالمبحوح اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے. دبئی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے بعد بتایا تھا کہ انہیں زہریلا انجیکشن لگا کر شہید کیا گیا جبکہ ان کے قتل میں اسرائیل کا خفیہ ادارہ موساد ملوث ہے. دبئی پولیس نے حماس راہ نما کے قتل میں موساد کے مشتبہ ایجنٹوں کی تصاویر بھی جاری کی تھیں.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.