• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

متحدہ عرب امارات میں متعین یورپی سفراء کو دفتر خارجہ میں بریفنگ

پیر 22-02-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades9 متحدہ عرب امارات نے ملک میں متعین تمام یورپی سفیروں کو محکمہ خارجہ میں طلب کرکے انہیں القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمود المبحوح کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان یورپی ممالک سے شدید احتجاج کیا گیا جن کی شہریت کے حامل موساد کے ایجنٹوں نے مبحوح کے قتل میں حصہ لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور محمد قرقاش نے ملک میں متعین تمام یورپی سفیروں کو طلب کیا، اس موقع پر وزیر داخلہ نے مبحوح کی ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے میں جاری تحقیقات اور اس سلسلےمیں ہونے والی پیش رفت سے انہیں آگاہ کیا۔ وزیرداخلہ نے تمام یورپی سفیروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مبحوح کے قتل کے سلسلے میں جاری تحقیقات میں دبئی کے ساتھ تعاون کیا جائے، علاوہ ازیں انہوں نے ان یورپی ممالک سے شدید احتجاج کیا جن کی شہریت کے حامل موساد کےایجنٹوں نےیورپی پاسپورٹس پر دبئی کا سفر کیا اور حماس کے راہنما کو ٹارگٹ کا نشانہ بنایا۔ یورپی سفیروں کی طلبی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہےجبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زید النھیان نے کہا ہے کہ موساد کے ایجنٹوں کی جانب سے جعلی پاسپورٹس پر دبئی کا سفر اور مبحوح کی تک رسائی اور ان کی ٹارگٹ کلنگ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، اس اقدام کے بعد عام مسافروں کی سلامتی بھی خطرےمیں پڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موساد کے ایجنٹوں اور مبحوح کے قاتلوں کا پوری قوت سے تعاقب جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ دبئی پولیس نے سترہ مشتبہ افراد کی فہرست جاری کی ہے جن پر شبہ ہے کہ انہوں نے19 جنوری کو دبئی کے ایک ہوٹل میں حماس کے راہنما محمود المبحوح کو ایک ٹارگٹ کلنگ حملے میں شہید کیا ہے۔ مشتبہ افراد کا تعلق اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے بتایا جاتا ہے جنہوں نے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے دبئی کا سفر کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.