• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

فلسطین میں داخلی انتشار کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ چاہتے ہیں: ھنیہ

اتوار 17-10-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-mary-robinson-former-irish-president-delegation-of-global-elders

غزہ میں فلسطینی حکومت کے آئینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی سیاسی جماعتوں کے درمیان موجود انتشار کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ چاہتے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کے بجائے صرف مذاکرات برائے مذاکرات میں وقت ضائع کر رہا ہے. ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتے کے روز بین الاقوامی دانشوروں کی "حکماٰء کمیٹی” کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا. انہوں نے کہا کہ امریکا فلسطینی اتھارٹی اوراسرائیل کے درمیان مذاکرات کی رَٹ پر زور دے رہا ہے جبکہ فلسطینی سیاسی جماعتوں کے درمیان موجود کشیدگی کو مزید بڑھا رہا ہے. اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ امریکا فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے میں سنجیدہ نہیں بلکہ وہ ایک سازش کے تحت تمام فلسطینیوں کوآپس میں لڑا کراسرائیل کو مطمئن رکھنا چاہتا ہے. انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان امریکا کی نگرانی میں ہونے والے مذاکرات محض وقت کا ضیاع ہیں، فلسطینیوں کو ان سے کچھ حاصل نہیں ہو گا.وزیراعظم نے کہا کہ وہ فلسطین میں تمام سیاسی دھڑوں کے درمیان مستقل بنیادوں پردیرپا اتحاد چاہتے ہیں. اس مقصد کےلیے دیگر جماعتوں کو بھی اسی طرح کاجذبہ پیدا کرنا ہو گا.” حکماء کونسل” کا وفد آئیرلیند کی سابق صدر مسز ماری روبنسون کی سربراہی میں وزیراعظم ہاٶس میں ان سے ملا. ملاقات میں فلسطین کی داخلی صورت اور خطے کے مسائل پربات چیت کی گئی.ملاقات کے دوران حماس کے اہم راہنما اوروزراء بھی موجود تھے. خیال رہے کہ عالمی "حکماء کونسل” کا قیام جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا نے سنہ 2007ء میں رکھا تھا، کونسل کے قیام کا مقصد دنیا بھرمیں جاری تنازعات کے حل میں مدد کرنا اور حادثات کے شکار شہریوں کی مدد کو یقینی بنانا ہے. اب تک اس کونسل کی دنیا بھر میں کئی شاخیں قائم ہو چکی ہیں.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.