• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

فلسطین میں ایک سال کے دوران یہودی فوج کے ہاتھوں صحافیوں پر تشدد کے 228 واقعات

ہفتہ 18-12-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_iof-arrest-journalist

مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جہاں فلسطینیوں کے خلاف سنگین نوعیت کی جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے وہیں ان جرائم کو بےنقاب کرنے والے صحافیوں کو بھی صہیونی تشدد اور جارحیت کا سامنا ہے. فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے بتایا ہے کہ گذشتہ ایک سال اور دو ماہ کے عرصے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطین میں صحافیوں پر تشدد کے 228 واقعات رونما ہوئے ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم” جرنلسٹ رائٹس فاٶنڈیشن” نے "صحافت کی خاموشی صہیونی جنگی جرائم کی توثیق” کے عنوان سے جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے صحافیوں کو فلسطین میں واقعات کی کوریج میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے. رپورٹ کے مطابق گذشتہ چودہ ماہ سے ان کے پاس جمع ہونے والے اعداد و شمارسے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوجی یومیہ کی بنیاد پر فلسطینی صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں. کیونکہ پچھلے چودہ ماہ کے دوران صحافیوں پر تشدد کے سوا دو سو سے زائد واقعات رو نما ہو چکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں ایسے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں جن کے بارے میں ان کے پاس ریکارڈ یا معلومات نہیں. رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے بعض صحافیوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی ہے جس سے کئی صحافیوں زخمی ہوئے اور بعض ایسے بھی ہیں جو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے اپاہج یا معذور ہو چکے ہیں. صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے صحافیوں پر تشدد کے زیادہ واقعات فلسطینی شہریوں کے احتجاج کو کچلنے کی کوریج کرنے یا فائرنگ سے فلسطینیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے واقعات کے بعد سامنے آئے ہیں جب صہیونی فوج نے اپنے جنگی جرائم کو میڈیا سے چھپانے کی کوششیں کیں. کئی صحافیوں کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی میں جیلوں میں بھی ڈالا گیا ہے، جو انسانی حقوق کی وحشیانہ خلاف ورزی کے زمرے میں شامل ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.