• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

فلسطینی اتھارٹی عوام کے خلاف صہیونی مظالم کا آلہ کار بن گئی ہے: فلسطینی وزیر

اتوار 03-10-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_mohammed-al-ghoul-minister-of-prisoners-and-justice-in-gaza9

غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی آئینی حکومت کے وزیرانصاف محمد فرج الغول نے اقوام متحدہ میں غزہ جنگ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پر کارروائی موخر کرانے پر فلسطینی اتھارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے. ان کا کہنا ہے کہ رپورٹ پر کارروائی موخر کرا کے فلسطینی اتھارٹی نے خود کو اسرائیل اور ظلم کا الہ کار کے طور پرپیش کیا ہے. خیال رہے کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے زیراہتمام سنہ 2008ءکے آخر میں غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ وحشیانہ جنگ کی تحقیقات کی رپورٹ پرکارروائی کواقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے موخر کرا دیا. امریکی سفیر نے امریکا اور بعض دیگرمغربی ملکوں کے دباٶ پر رپورٹ کو موخر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسرائیل کے خلاف کارروائی سے راست مذاکرات متاثر ہوں گے. فلسطینی وزیرعدل محمد فرج الغول نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی اتھارٹی عالمی سطح پر فلسطینی عوام کا مقدمہ لڑنے اور ان کے حقوق کی آواز اٹھانے کے بجائے اسرائیل کی مفت کی خدمت بجا لا رہی ہے. انہوں نے کہا کہ گولڈ اسٹون رپورٹ پر کارروائی آگے بڑھانے کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی سفارش نے ثابت کیا ہے کہ اتھارٹی خود کو فلسطینیوں کا خیر خواہ نہیں بلکہ فلسطین دشمنوں کا خیرخواہ ثابت کر رہی ہے. فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام سے قابض اسرائیل کو فلسطینی عوام کے خلاف اپنی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھنے کا جواز فراہم کیا جائے گا. فرج الغول نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ میں عالمی ادارے کی تیار کردہ گولڈ اسٹون پر کارروائی کا عمل آگے بڑھانے کے لیے فلسطینی اتھارٹی پراپنا قوم دشمن موقف تبدیل کرنے کےلیے دباٶ ڈالیں. فلسطینی وزیرنے فتح اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان نام نہاد امن مذاکرات کی بھی شدید مخالفت کی اور اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اگرفلسطینیوں کےمفادات کے لیے کام کرتی ہے تو اسے امریکی ایما پرشروع کئے گئے مذاکرات ترک کر کے فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہو گا

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.