• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

غزہ کی ناکہ بندی کا سیاسی اور اخلاقی خاتمہ ہو چکا: مشعل

بدھ 06-10-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas55

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات فلسطینیوں اور عرب ممالک میں سے کسی ایک کے مفاد میں بھی نہیں. مذاکرات صرف امریکا اور قابض صہیونی حکومت کی منشاء کے تحت ہو رہے ہیں، فلسطینی عوام کو ان سے کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا. ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کا کھیل فلسطینی قوم کا نہیں کیونکہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین سے دشمن کو نکالنے اور اپنے وطن کی آزادی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں.
ان خیالات کا اظہار خالد مشعل نے فلسطینی جماعتوں کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی سامان لے کرشام پہنچنے والے یورپی قافلے "لائف لائن 5” میں امدادی سامان جمع کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کیا.
انہوں نے کہا کہ اخلاقی اور سیاسی سطح پرغزہ کی ناکہ بندی ختم ہو چکی ہے اب عملی طور پر بھی اسے ختم کیا جا رہا اور ہم اپنی منزل کے قریب تر ہو رہے ہیں.
حماس کے راہنما نے کہا کہ عالمی امدادی قافلوں نے غزہ کو امداد کی فراہمی کے دوران دو اہم اہداف کے حصول میں کامیابی حاصل کی ہے. ایک یہ امدادی کوششوں سے فلسطینی عوام کے صبرواستقامت میں اضافہ ہوا ہے اور پورے فلسطین میں یہ سوچ پیدا ہوئی ہے کہ عالمی برادری نے انہیں تنہا نہیں چھوڑا . دوسری اہم کامیابی یہ کہ دنیا کو معلوم ہو گیا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی کیفیت کیا ہے اور وہ دنیا میں کیا بتا رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ معاشی ناکہ بندی توڑنے کی جنگ کامیابی سے لڑ رہے ہیں اور جلد ہم یہ جنگ جیت جائیں گے.
فلسطینیوں کے درمیان مصالحت سے متعلق خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی جماعتوں کے مابین انتشار باہر سے مسلط کیا گیا ہے . یہ فلسطینی عوام کا اپنا پیدا کردہ نہیں. حماس تمام فلسطینی جماعتوں کی صف بندی اور ان کے اتحاد کے لیے طویل عرصے سے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے. ہماری ان کوششوں کا مقصد متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا اور وطن کی آزادی کی راہ ہموار کرنا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.