• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

غزہ کا واحد پاور اسٹیشن آج سے بند ہو جائے گا

جمعہ 25-06-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_gaza-power-crisis

غزہ کی پٹی میں مغربی کنارے اور اسرائیل کی جانب سے ایندھن کی سپلائی بند ہونے کے باعث بجلی کا بحران شدید تر ہو گیا ہے اور ایندھن نہ ہونے کے باعث شہر کا واحد گرڈ اسٹیشن آج شام تک کام کرنا بند کر دے گا۔ غزہ میں توانائی اتھارٹی کے چیئرمین انجینئر کنعان عبید نے مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صنعتی ڈیزل اور فرنس آئل کی شدید قلت ہے، جس کے باعث نہ صرف ٹرانسپورٹ کے شعبے میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ توانائی کا بحران مزید بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن نہ ہونے کے باعث غزہ کا مرکزی اور واحد پاور اسٹیشن آج شام تک بند ہو جائے گا. کنعان عبید نے غزہ کو ایندھن کی فراہمی معطل کرنے اور توانائی کا بحران پیدا کرنے کی تمام تر ذمہ داری مغربی کنارے میں سلام فیاض کی غیر آئینی حکومت پرعائد کی اور کہا کہ فلسطینی اتھارٹی دانستہ طور پر غزہ میں توانائی کا بحران پیدا کر رہی ہے۔ کنعان عبید نے رام اللہ حکومت کی جانب سے غزہ پر واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ غزہ کی حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے نہ صرف تمام واجبات ادا کر دیے گئے ہیں بلکہ معدنی تیل اور ایندھن کے حصول کے لیے 02 ملین ڈالر کی اضافی رقم بھی مغربی کنارے کے توانائی کے محکمہ کو دی جا چکی ہے۔ توانائی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ غزہ میں توانائی کا بحران حقیقی ہے جبکہ رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرانتظام "فتح اتھارٹی” غزہ کے توانائی بحران کو مصنوعی قرار دے کر اپنی ذمہ داریوں سے فرار اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کو ہفتہ وار 22 سلینڈر ایندھن فراہم کرنے کی اجازت دی تھی تاہم اس میں کمی کر کے صرف 700 تک کر دی گئی ہے، جس سے بجلی کی پیداوار 50 میگاواٹ کے بجائے 25 میگاواٹ رہ گئی ہے۔ کنعان عبید نے کہا کہ رام اللہ میں سلام فیاض کی غیر آئینی حکومت غزہ کے توانائی بحران کی ذمہ دار ہے، غزہ میں توانائی کا بحران فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ایندھن کی فراہمی روکنے کے باعث پیدا ہوئی ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ایندھن کی فراہمی روک دی ہے جس سے شہر کے ہسپتالوں میں مریضوں، اسکولوں کے طلبہ اور ہر شعبہ زندگی پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.