• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

غزہ میں القسام بریگیڈ کے تین ٹھکانوں پر صہیونی فوج کی بمباری

جمعرات 09-12-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_israeli-warplanes15

قابض اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح کو غزہ میں تین مقامات پر الگ الگ حملے کیے ہیں. حملوں میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے. آخری اطلاعات آنے تک کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی ہوئی تھی. فلسطینی ذرائع کے مطابق جمعرات کو علی الصبح قابض فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کے وسط میں مغراقہ کے مقام پر النصیرات کے مہاجر کیمپ کے قریب القسام بریگیڈ کےایک مرکز پر متعدد میزائل دغے. میزائلوں سے نصیرات کیمپ کے قریب ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا تاہم بیشتر میزائل نہیں پھٹ سکے، جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا. دوسری جانب دونوں حملے بھی مختصر وقفے کے مطابق الشجاعیہ اور الزیتون کے مقامات پر القسام بریگیڈ کے مراکز پر کیے گئے جس میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے. دوسری جانب فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ قابض فوج کی بمباری کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے. بجلی کی تاریں کٹ جانے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہو گئی ہے. ادھر فلسطینی میڈیکل ذرائع نے بھی اسرائیلی فوج کی تازہ گولہ باری کی تصدیق کی ہے تاہم میڈیکل حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کے حملوں میں کسی شخص کے شہید یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.